Friday , April 20 2018
Home / عرب دنیا / سربراہ فوج پاکستان کی 10 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق

سربراہ فوج پاکستان کی 10 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے آج 10 کٹر دہشت گردوں بشمول تین جنہیں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور جنہوں نے امجد صابری کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، سزائے موت کی توثیق کردی۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ کٹر دہشت گردوں کی سزائے موت خصوصی فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی تھی۔ ان دہشت گردوں نے مبینہ طور پر 62 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ ان میں فوج اور پرل کانٹینینٹل ہوٹل پشاور پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے بھی شامل ہیں۔ مزید پانچ عسکریت پسندوں کو مختلف میعادوں کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT