Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / سربیا کو پہلی بار خواتین باسکٹ بال کا تمغہ

سربیا کو پہلی بار خواتین باسکٹ بال کا تمغہ

ریوڈی جنیرو ۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سربیا کی خاتون باسکٹ بال ٹیم نے اپنا پہلا اولمپک تمغہ جیت لیا اور اس نے کانسے کے تمغہ کے مقابلے میں فرانس کو 70-63سے شکست دی۔سربیا خواتین ٹیم کا یہ پہلا اولمپک تمغہ ہے جسے ٹیم کے کوچ مارنا مالجکووچ نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر بغیر آکسیجن کے چڑھنے جیسا بتایا ہے ۔ لندن اولمپکس کی چاندی تمغہ فاتح فرانسیسی ٹیم کو شکست دینے کے بعد جیسے ہی سربیا کی خواتین نے کانسے کا تمغہ جیتا، تمام کھلاڑیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے ۔آزاد ملک بننے کے بعد سے یہ سربیا کا پہلا خواتین کا تمغہ ہے ۔ یوگوسلاویہ کی خواتین ٹیم نے سال 1988 میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا لیکن کوچ مالجکووچ نے اس پر کہا کہ وہ سربیا سے چھ گنا بڑا ملک تھا۔ سربیا کے مرد باسکٹ بال ٹیم اتوار کو امریکہ سے فائنل میں اترے گی۔

TOPPOPULARRECENT