Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سرجن گھوٹالہ کی سپریم کورٹ کے ذریعہ تحقیقات ہو:کانگریس

سرجن گھوٹالہ کی سپریم کورٹ کے ذریعہ تحقیقات ہو:کانگریس

نئی دہلی، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے بہار میں سرجن گھوٹالے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرانے اور وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر وترجمان منیش تیواری اور اجے کمار نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے اور سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو حقائق سامنے آ رہے ہیں اس کی روشنی میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کی معلومات کے بغیر اس طرح کا گھوٹالہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور وہ تحقیقاتی کام پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ معاملے کی منصفانہ جانچ کے لئے کمار اور مودی کو استعفی دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ہزار کروڑ روپے کے سرجن گھوٹالہ کے ذریعہ، ایک این جی او سوس سے پیسے بنا رہا تھا۔ یہ پیسہ سرکاری نظام میں بار بار ادھر ادھر ہوتا رہا اور وزیر اعلی اور وزیر خزانہ کے ملوث ہوئے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ اس پورے واقعہ میں صرف کمار اور مودی ہی نہیں بلکہ حکومت کی پوری مشینری شامل ہے ۔ اس لئے اس گھوٹالے کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT