Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سرجن گھپلہ: 3 ضلع کوآپریٹیو عہدیدار گرفتار

سرجن گھپلہ: 3 ضلع کوآپریٹیو عہدیدار گرفتار

بھاگلپور 19اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے اربوں روپے کے سرجن گھپلہ معاملے میں اقتصادی جرائم یونٹ اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی مشترکہ ٹیم نے آج بھاگلپور بانکا اور سپول کے ضلع کوآپریٹو افسران کو حراست میں لے لیا ۔بھاگلپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ گھپلہ کی انکوائری کرنے والی اقتصادی جرائم یونٹ اور ضلع پولیس کی ٹیم نے سپول کے ضلع کوآپریٹیو افسر پنکج کمار جھا کو آج سپول سے حراست میں لے لیا ہے ۔ اس کے علاوہ بھاگلپور کے سبھاش کمار اور بانکا کے ضلع کوآپریٹیو افسر سنجے کمار منڈل کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپول ضلع کے ضلع کوآپریٹیو افسر جھا سابق میں بھاگلپور میں تعینات رہے ہیں۔ حراست میں لئے گئے تینوں افسران سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کمار نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران اگر مذکورہ افسران کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو مزید کارروائی ہوگی۔ جب کہ حراست میں لئے گئے بینک آف بڑودہ کے اسسٹنٹ منیجر امیت کمار کو پوچھ گچھ کے بعد کل رات جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT