Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سرجو بالا دیوی اور ساویٹی وومنس ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ فائنل میں

سرجو بالا دیوی اور ساویٹی وومنس ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ فائنل میں

جیجو ( کوریا ) 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی باکسرس سرجو بالا دیوی ( 48 کیلو گرام ) اور ساویٹی ( 81 کیلوگرام ) نے وومنس ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ اب ان دونوں کو کم از کم سلور میڈل ملنا یقینی ہوگیا ہے ۔ سرجوبالا نے 2011 میں ورلڈ یوتھ چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ سیمی فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کی چتامت راکسٹ کو 38 – 38, 40 – 36, 39 – 37 سے شکست دیدی جبکہ ساویٹی نے انستاسیا چیرنوکولینکو کے خلاف 39 – 37, 40 – 36, 40 – 36 سے کامیابی حاصل کی ۔ سرجو بالا نے ہندوستان کیلئے بہتر مظاہرہ کا آغاز کرتے ہوئے جارحانہ تیور دکھائے تھے اور ان کی مخالف باکسر قدرے سست رفتار رہی تھیں۔ سرجو بالا نے اسکور مساوی کیا تھا تاہم ججس نے سرجو بالا کو اس راونڈ کی فاتح قرار دیا تھا ۔ بعد کے دو راونڈز میں بھی سرجو بالا نے سبقت حاصل کی تھی ۔ ساویٹی نے تینوں ہی راونڈز میں بہتر پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT