Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سرجیکل حملوں پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش

سرجیکل حملوں پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش

حکومت کا بدترین جرم ۔ مودی معذرت کریں ‘ کانگریس
نئی دہلی 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرجیکل حملوں پر ووٹ حاصل کرنے کی اپنی کوششوں پر قوم سے معذرت خواہی کریں ۔ پارٹی نے اسے بدترین جرم قرار دیا اور جوانوں کی معذوری پنشن میں شدید کمی پر بھی سوال کیا ہے ۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیلوالا نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی جوانوں اور کسانوں دونوں سے انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے فوجی جوانوں کی معذوری پنشن میں زبردست کمی کے ’ تغلقی ‘ حکمنامہ سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایک عہدہ ایک پنشن مسئلہ پر موثر کارروائی نہیںکی ہے۔ سرجیوالا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے بہادروں کے خون پر سیاست کرنا بدترین جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل حملوں کو اتر پردیش ‘ پنجاب اور دوسری ریاستوں میں ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں تبدیل نہیںکیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کا سابقہ ریکارڈ بہتر نہیں ہے لیکن انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم ایسے موقعوں پر سیاست سے گریز کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT