Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سرحدوں پر سکیوریٹی ناقابل تسخیر، بے فکر رہیں عوام: سیتارمن

سرحدوں پر سکیوریٹی ناقابل تسخیر، بے فکر رہیں عوام: سیتارمن

وارانسی، 14ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفا ع نرملا سیتا رمن نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سرحدوں کی سکیوریٹی کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے اور سلامتی کے سلسلے میں کسی تشویش کی ضرورت نہیں ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں آج اپنے اعزاز میں منعقد تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر یا ڈوکلام ملک کی کسی سرحد کی سکیوریٹی کیلئے حکومت چوکنا ہے اور کسی کو تشویش کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی سلامتی کے معاملے پر حکومت وقتاً فوقتاً جائزہ لے کر ضروری قدم اٹھاتی رہتی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر اس کا انکشاف کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے عوام کی سلامتی اہم ہے اور وہ اس معاملے پر کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہے ۔انہوں نے دس کینٹ کاونسلوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پا ک کی سند دینے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ سماج کر ہر طبقہ کو سوچھتا مہم میں تعاون کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بعد مسٹر مودی نے سال2014 میں صفائی ستھرائی کے معاملے کو ترجیح دی جس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

راجدھانی اکسپریس کا ڈبہ پٹری سے اُتر گیا
نئی دہلی 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں تاوی ۔ نئی دہلی راجدھانی اکسپریس 12426کا ایک کوچ آج قومی دارالحکومت میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اُتر گیا لیکن اِس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ناردن ریلوے کے ترجمان نے کہاکہ یہ حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا۔
جب ٹرین پلیٹ فارم میں داخل ہورہی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس حادثہ میں کسی بھی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ رواں ماہ پیش آئے سلسلہ وار ریلوے حادثات میں تازہ ترین واقعہ ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT