Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / سرحدپار دہشت گردی سے نمٹنے ٹرمپ کے عہد کا خیرمقدم

سرحدپار دہشت گردی سے نمٹنے ٹرمپ کے عہد کا خیرمقدم

نئی دہلی ۔ 22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس پختہ عہد کا خیرمقدم کیا ہے کہ افغانستان کو درپیش چیلنجس پر قابو پانے کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا اور محفوظ پناہ گاہوں اور سرحدپار سے دہشت گردی کی تائید سے نمٹنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔ روی کمار ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ ہندوستان ان اندیشوں اور اعتراضات میں برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان بھی حکومت کی تائید کا پابند ہے اور افغانستان کے عوام بھی اپنی کوششیں امن ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی اپنے ملک میں بحال کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم تعمیر نو میں افغانستان کی مدد دینے کے پابند ہیںاور اس کے عوام کے ساتھ اپنی روایتی دوستی برقرار رکھیں گے ۔ ہم اپنی کوششیں بشمول دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے ۔ ہندوستان کا یہ ردعمل ٹرمپ کے اس بیان کے بعد منظرعام پر آیا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ عجلت میں نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT