Tuesday , December 11 2018

: سرحدی ترقیاتی پراجکٹس : ہندوستان کی میانمار کو 5 ملین ڈالرس کی امداد

ڈھاکہ ۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے میانمار کیلئے 5 ملین ڈالرس کی امداد منظور کی ہے جو ہند۔میانمار سرحد پر ترقیاتی پراجکٹس پر استعمال کی جائے گی ۔ ہندوستانی سفیر متعینہ میانمار وکرم مصری نے 5 ملین ڈالرس کا ایک چیک میانمار کے وزیر برائے سرحدی اُمور لیفٹننٹ جنرل یے آنگ کے حوالے کیا جس کیلئے ایک سادہ سی تقریب کااہتمام کیاگیاتھا ۔ یاد رہے کہ 2012 ء کے بارڈر ریجن ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت 5 ملین ڈالرس مائیکرو ڈیولپمنٹ امداد کے طورپر ہر سال حکومت میانمار کے حوالے کرتی ہے جس کے تحت ہند۔میانمار سرحد پر ترقیاتی پراجکٹس کی تکمیل عمل میں آئے گی۔ ہندوستان اور میانمار نے 2012 ء میں سرحدی ترقیات کے لئے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تھے جس کے تحت ہندوستان کو مجموعی طورپ 25 ملین ڈالرس میانمار کے حوالے کرنے تھے جو پانچ سال تک قسط وار فی سال پانچ ملین ڈالرس پر مشتمل ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT