Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / سرحدی علاقوں میں پاکستانی دستوں کی بلا اشتعال فائرنگ

سرحدی علاقوں میں پاکستانی دستوں کی بلا اشتعال فائرنگ

ایک ہفتہ میں 4 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

ایک ہفتہ میں 4 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
جموں 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے اضلاع جموں و کھٹوا میں ہند ۔ پاک سرحد پر دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بی ایس ایف نے بھی مؤثر جواب دیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اس طرح کی خلاف ورزی 4 مرتبہ کی گئی۔ پاکستانی دستوں نے گزشتہ شب چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے ضلع جموں کے ارنیا سب سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر واقع وکرمن پوسٹ پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح سویرے سے 1.30 بجے تک جاری ہے۔ تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں کوئی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ کل شب ضلع کھٹوا کے ہیرا نگر سیکٹر میں جیسوال پوسٹ پر پاکستانی دستوں نے فائرنگ کردی۔ لیکن یہ مختصر وقفہ تک جاری رہی۔ ضلع کھٹوا میں سرحدی علاقوں میں 25 ڈسمبر کو بھی پاکستانی رینجرس نے چھوٹے اسلحہ سے بلا اشتعال فائرنگ کردی تھی جبکہ 24 ڈسمبر کو پاکستانی دستوں نے مارٹر سے شلباری بھی کردی تھی۔ قبل ازیں ماہ اگسٹ میں پاکستانی دستوں نے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 32,000 مکینوں کا تخلیہ کروایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT