Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سرحدی چوکیوں پر پاکستانی دستوں کی فائرنگ

سرحدی چوکیوں پر پاکستانی دستوں کی فائرنگ

جموں ۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع پونچھ کے دو سیکٹرس میں سرحدی چوکیوں پر آج پاکستانی دستوں نے دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور شلباری کردی جس کا ہندوستانی دستوں نے بھی موثر جواب دیا ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کرشنا گتی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے متصل چوکیوں پر آج صبح سویرے پاکستانی دستوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ اور شلباری کردی جس میں 82 ملی میٹر کے مارٹر بم بھی داغے گئے ۔ علاوہ ازیں بالاگڑھ سیکٹر میں کل شام 6 بجے سے 11 بجے تک پاکستانی دستوں نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم سرحدوں کے نگرانکار دستوں کے فی الفور جوابی فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا جبکہ ہندوستان کی سمت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی دستوں نے جاریہ ماہ ستمبر میں 17 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی سرحدی چوکیوں پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں حالیہ عرصہ کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ اس مسئلہ پر حکومت ہند کئی مرتبہ پاکستانی حکام کی توجہ مبذول کرتے ہوئے مستقبل میں اتحاد کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کسی کو چھیڑنے نہیں چاہتا لیکن چھیڑ نے والے کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT