Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / سرحدی چوکیوں پر پاکستانی شلباری

سرحدی چوکیوں پر پاکستانی شلباری

جموں ۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے سرحد پار سے بھاری شلباری کی ہے جس میں جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے پاس قائم چوکیوں اور دیہات کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ سرحدپار سے گولہ باری رات دیر گئے مانکوٹ سیکٹر میں شروع ہوئی جس پر انڈین آرمی کی طرف سے طاقتور جواب دیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ دونوں طرف سے شلباری آخری اطلاعات تک جاری تھی ۔ تاہم پاکستانی گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

سریش پربھو کو اضافی ذمہ داری
نئی دہلی۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر سریش پربھو کو شہری ہوابازی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ راشٹرپتی بھون کے آج جاری کردہ بیان کے مطابق صدر رامناتھ کووند نے وزیراعظم نریندر مودی کے مشورہ پر کابینی وزیر پربھو کو شہری ہوابازی وزارت کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ یہ ذمہ داری ان کی موجودہ وزارت کے علاوہ ہوگی۔ ٹی ڈی پی کے اشوک گجپتی راجو کے استعفی دینے کی وجہ سے شہری ہوابازی وزارت کی ذمہ داری پربھو کو سونپی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT