Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سرحد پار دہشت گردی ملک کے لیے بڑا چیالنج

سرحد پار دہشت گردی ملک کے لیے بڑا چیالنج

این پی اے میں عمارت کا افتتاح ، مرکزی وزیر ایم وینکیانائیڈو کا خطاب

این پی اے میں عمارت کا افتتاح ، مرکزی وزیر ایم وینکیانائیڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر شہری ترقی و پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ سرحد پار دہشت گردی ملک کو درپیش ایک بڑا چیالنج ہے ۔ یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی پر مڈکیرئیر ٹریننگ پروگرام (MCTP) بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں بائیں بازو کی دہشت گردی بھی جو کہ ناقابل قبول ہے ایک چیالنج ہے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے چیالنج سے نمٹنے کے لیے سیکوریٹی فورسیس کے لیے بہتر ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ خواتین کو تمام میدانوں میں اہمیت دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک پر ایک بدنما داغ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT