Tuesday , December 18 2018

سرحد پار سے مداخلت کاری کی کوشش میں 3 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کپواڑہ میں آج سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ گزشتہ 15 یوم میں مداخلت کاری کی یہ تیسری کوشش تھی۔ ضلع کپواڑہ میں حقیقی خط قبضہ کے قریب فوج کے متحرک دستوں نے آج صبح سویرے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جیسے ہی عسکریت پسند سرحد عبور کرنے لگے تو فوجی دستہ ن

سرینگر 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کپواڑہ میں آج سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ گزشتہ 15 یوم میں مداخلت کاری کی یہ تیسری کوشش تھی۔ ضلع کپواڑہ میں حقیقی خط قبضہ کے قریب فوج کے متحرک دستوں نے آج صبح سویرے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جیسے ہی عسکریت پسند سرحد عبور کرنے لگے تو فوجی دستہ نے انھیں چیلنج کیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں 3 عسکریت پسند مارے گئے۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اندرون 2 ہفتے سرحد پار سے مداخلت کاری کی تیسری کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ قبل ازیں 25 مئی کو تنگھدار سیکٹر میں سرحد پار سے مداخلت کاری کے دوران 3 فوجی اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور اس علاقہ میں جاریہ ہفتہ 4 عسکریت پسند اور ایک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

اسمارٹ سٹیز کا منصوبہ عنقریب جاری : وینکیا نائیڈو
ممبئی 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے آج بتایا کہ تجویز کردہ 100 اسمارٹ سٹیز اور نئے شہری ترقیاتی مشن کے منصوبہ کا مسودہ بہت جلد جاری کردیا جائے گا۔ انھوں نے آج یہاں اسمارٹ سٹیز پر ایک سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جاریہ ماہ اسمارٹ سٹیز اور 500 چھوٹے شہروں کی تعمیر نو کے لئے ایک منصوبہ جاری کردیا جائے گا اور آئندہ 5 سال کے دوران حکومت اس مقصد کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے اور شہروں کا انتخاب اس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT