Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سرحد پر پاکستانی شلباری، بی ایس ایف کے جوان زخمی

سرحد پر پاکستانی شلباری، بی ایس ایف کے جوان زخمی

جموں 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے اضلاع جموں، سانبا اور پونچھ میں کل رات ہندوستانی سرحدی چوکیوں اور قریوں کو فائرنگ اور شلباری کا نشانہ بناتے ہوئے دو بی ایس ایف جوانوں اور پانچ عام شہریوں کو زخمی کردیا۔ عہدیداروں نے آج کہاکہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے پاس فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس نے سینکڑوں سرحدی مکینوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر جانے پر مجبور کردیا۔ پاکستانی دستے کل شام سے آئی بی کے پاس ارنیا، آر ایس پورہ اور رام گڑھ سیکٹروں کے دیہاتوں اور سرحدی چوکیوں پر بھاری فائرنگ اور مورٹار شلباری کرنے لگے۔ اُنھوں نے 20 گاؤں کو نشانہ بنایا۔ آر ایس پورہ سیکٹر میں 3 شہری زخمی ہوئے جنھیں دواخانہ میں شریک کرنا پڑا۔ ایک اور دیہاتی ارنیا سیکٹر میں زخمی ہوا ۔ اسی طرح سانبا کے رام گڑھ سیکٹر میں دو بی ایس ایف جوانوں کو پاکستانی فائرنگ میں معمولی زخم آئے۔ دیہاتیوں کو ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT