Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / سرحد پر پاکستان کی پھر فائرنگ ‘ ہندوستان کی جوابی کارروائی

سرحد پر پاکستان کی پھر فائرنگ ‘ ہندوستان کی جوابی کارروائی

جموں 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قدرے معمولی تحمل کے بعد پاکستان نے آج بین الاقوامی سرحد اور پر اور پونچھ و جموں اضلاع میں لائین آف کنٹرول پر دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان کی جانب سے بھی زبردست جواب دیا گیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 3 بارڈر آوٹ پوسٹس پر شام 8 بجکر 10 منٹ پر بین الاقوامی سرحد پر

جموں 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قدرے معمولی تحمل کے بعد پاکستان نے آج بین الاقوامی سرحد اور پر اور پونچھ و جموں اضلاع میں لائین آف کنٹرول پر دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان کی جانب سے بھی زبردست جواب دیا گیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 3 بارڈر آوٹ پوسٹس پر شام 8 بجکر 10 منٹ پر بین الاقوامی سرحد پر اور جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں آج رات پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے وہاں متعین دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی ہے اور چھوٹے ہتھیاروں سے دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ہے ۔ قبل ازیں آج دن میں بھی پاکستانی افواج نے ہندوستان کے سرحدی پوسٹس پر لائین آف کنٹرول پر بنوت سیکٹر میں فائرنگ کی تھی ۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ یہ فائرنگ آج دو پہر میں ہوئی تھی ۔ کیرانی سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ 12.40 بجے دن شروع ہوا ۔ ہندوستانی افواج نے جو سرحد کی حفاظت پر متعین ہیں فوری حرکت میں آتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا جو آج رات دیر گئے تک جاری رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ہندوستان کو کسی جانی نقصان کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT