Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سرحد پر ہند ۔ چین افواج کی خیرسگالی ملاقات

سرحد پر ہند ۔ چین افواج کی خیرسگالی ملاقات

جموں ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حقیقی خط قبضہ پر شدید آمنا سامنا ہونے کے بعد چین اور ہندوستان کی فوج نے آج خیرسگالی ملاقات کی۔ چین کے قومی دن کے موقع پر ہندوستانی فوج نے کہاکہ دونوں جانب امن کی برقراری کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ سرحد پر دونوں جانب خیرسگالی تقریب منعقد ہوئی ۔ مشرقی لداخ میں چین کے 67 ویں قومی دن تقریب کو منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے افواج کے کمانڈرس نے چین کے قومی پرچم کو سلامتی دی۔ اودھم پور ڈیفنس ترجمان کرنل یزڈی گوسوامی نے کہا کہ دونوں ملک کے قائدین کے وفد نے اس تقریب سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT