Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سرحد پر ہولی بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس میں گلدستوں کا تبادلہ

سرحد پر ہولی بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس میں گلدستوں کا تبادلہ

اٹاری (امرتسر) ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سرحدات کی محافظ بی ایس ایف اور پاکستانی سرحدات کی حفاظت کرنے والے پاکستانی رینجرس نے واگھا بین الاقوامی سرحد پر ہولی منائی۔ بی ایس ایف کے ارکان عملہ اور پاکستانی رینجرس نے خط صفر اٹاری پر گلدستوں کا باہم تبادلہ کیا۔ ڈی آئی جی پنجاب فرنٹیئر بی ایس ایف سمیر سنگھ نے کہا کہ بی ایس ایف کے فوجی خط صفر پر پہنچے اور پاکستانی رینجرس نے آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ ہندوستان اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیکہ دونوں ممالک کی افواج نے بین الاقوامی سرحد پر مل جل کر ہولی منائی ہے۔ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

TOPPOPULARRECENT