Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سرخ صندل کی اسمگلنگ برگل فروش گرفتار

سرخ صندل کی اسمگلنگ برگل فروش گرفتار

بھاری مقدار میں لکڑی ضبط ، ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس کا بیان
حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے سعیدآباد پولیس کی مدد سے سرخ صندل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گل فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں سرخ صندل کی لکڑی برآمد کرلی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 28 سالہ اے ایلیش متوطن شاد نگر ضلع محبوب نگر آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے اپنے دوست راجیش سے ملاقات کی جو سرخ صندل کی لکڑی کو غیرقانونی طور پر فروخت کرتا ہے ۔ دو ماہ قبل ایلیش نے راجیش سے 26 سرخ صندل کی لکڑیاں جس کا وزن 240 کیلو بتایا جاتا ہے حاصل کی ۔ اس لکڑی کو راجیش نے جنگل سے سرقہ کیا تھا ۔ گرفتار شخص نے سعیدآباد کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں آٹو ٹرالی میں سرخ صندل کی لکڑی منتقل کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹاسک فورس اور سعیدآباد ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مذکورہ اشیاء برآمد کرتے ہوئے سعیدآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT