Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سرخ صندل کے اسمگلرس پر پولیس فائرنگ ، ایک ہلاک

سرخ صندل کے اسمگلرس پر پولیس فائرنگ ، ایک ہلاک

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں ضلع چتور کے ایک جنگلاتی علاقہ میں سرخ صندل کے اسمگلروں کے ایک گروپ کی سنگباری کے جواب میں کی گئی پولیس فائرنگ میں سرخ صندل کاٹنے والا ایک لکڑہارا ہلاک ہوگیا ۔ چتور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جی سرینواس نے کہا کہ بھاسکر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت علاقہ کڈا تھالکنڈہ میں آج دوپہر سرخ صندل کے اسمگلروں کے ایک گروپ نے پولیس کی وارننگ اور ہوائی فائرنگ کے باوجود زبردست سنگباری کا سلسلہ جاری رکھا اور پولیس کو مجبوراً فائرنگ کرنا پڑا جس کے نتیجہ میں لکڑہارا ہلاک ہوگیا جو شبہ کیا جاتا ہے کہ ٹاملناڈو سے تعلق رکھتا تھا ۔
پولیس فائرنگ کے دوران دیگر اسمگلرس فرار ہوگئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT