Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سردار سروورڈیم آج قوم کے نام معنون ہوگا

سردار سروورڈیم آج قوم کے نام معنون ہوگا

نئی دہلی16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنی سالگرہ کے موقع پر گجرات کے کواڈیا میں سردار سروور ڈیم کو قوم کے نام معنون کریں گے ۔ آج یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق اس ڈیم کی اونچائی حال ہی میں بڑھاکر 138.68 میٹر کر دی گئی ہے ۔ اس سے گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا کے عوام کو فائدہ ہوگا ۔ اس سے تقریباً 10 لاکھ کسانوں کو آبپاشی کی سہولت ملے گی اور 4 کروڑ افراد کو پینے کا پانی ملے گا۔ اس سے سالانہ ایک ارب یونٹ تک پن بجلی کی پیداوار کا امکان بھی ہے ۔ وزیراعظم مودی اس باندھ کا افتتاح ایسے وقت کریں گے جب نرمدا بچاؤ تحریک کی لیڈر میدھا پاٹکر کی قیادت میں اس ڈیم کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی باز آبادکاری کے لئے تحریک جاری ہے اور کل سے 25 لوگوں نے ’جل ستیہ گرہ ‘شروع کر دیا ہے ۔ مودی باندھ کی جگہ سے سادھو بیت جائیں گے جہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ’یونٹی اسٹیچو‘ کا تعمیراتی کام چل رہا ہے ۔ وزیر اعظم کو اس پراجکٹ کی پیش رفت کی رپورٹ دی جائے گی ۔ اس پراجکٹ کے تحت سردار پٹیل کا 182 میٹر بلند مجسمہ بنایا جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT