سردار کامن ویلتھ گیمس کیلئے ہاکی ٹیم کے کپتان

نئی دہلی ۔ 3جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کا مظاہرہ ناقص رہا اور اس نے 9واں مقام حاصل کیا تھا لیکن اس کے باوجود عنقریب منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمس کیلئے سردار سنگھ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔ گول کیپر پی آر سری جیش ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔گلاسگو میں 23جولائی تا 3اگست کامن ویلتھ گیمس منعقد ہورہے ہیں اس کیلئے ہا

نئی دہلی ۔ 3جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کا مظاہرہ ناقص رہا اور اس نے 9واں مقام حاصل کیا تھا لیکن اس کے باوجود عنقریب منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمس کیلئے سردار سنگھ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔ گول کیپر پی آر سری جیش ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔گلاسگو میں 23جولائی تا 3اگست کامن ویلتھ گیمس منعقد ہورہے ہیں اس کیلئے ہاکی انڈیا نے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ہاکی انڈیا کے سلکٹرس بی پی گوئندہ ‘ہربیندر سنگھ ‘ آر آر سنگھ اور ارجن ہالپا نے ڈائرکٹر ہائی پرفارمنس ریولارنٹ الٹامنس اور چیف کوچ ٹیری والش کے ساتھ ایک اجلاس میں کھلاڑیوں کے مظاہروں اور ان کی فٹنس کی بنیاد پر مختصر فہرست تیار کی اور 30جون تا یکم جولائی میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد سلکشن ٹرائلس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں قطعی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔

تربیتی کیمپ 12جولائی تک جاری رہے گا کیونکہ اُس دن ٹیم کامن ویلتھ گیمس کیلئے گلاسگو روانہ ہوگی۔ کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 25جولائی کو ویلس کے خلاف کھیلے گی ۔ دوسرا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف 26جولائی کو منعقد ہوگا جب کہ 29جولائی کو کھیلے جانے والے مقابلے میں آسٹریلیا حریف رہے گا ۔ گروپ مرحلہ کا آخری مرحلہ 21جولائی کو جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان منعقد ہوگا ۔ کامن ویلتھ گیمس 2010ء میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مظاہرے بہتر رہے تھے اور اس نے سلور میڈل حاصل کیا تھا ۔ ٹیم کے انتخاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بہتر صورت میں موجود ہیں اور کامن ویلتھ گیمس 2014ء کے چیلنجس کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مکمل ٹیم بہتری کے واضح اشارے دیئے ہیں اور تمام کھلاڑی اپنی خامیوں پر قابوپاتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیلئے پُرعزم ہے ۔ معلنہ 16رکنی ٹیم میں دانش مجتبیٰ بھی موجود ہیں جو کہ مڈ فیلڈر میں اپنا مظاہرہ دیں گے ۔ جب کہ آر آر سری جیش ٹیم میں واحد گول کیپر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT