Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سردار کی واپسی، 6 قومی ایونٹ کیلئے کپتان نامزد

سردار کی واپسی، 6 قومی ایونٹ کیلئے کپتان نامزد

27 جون سے اسپین میں مقابلے ، انڈیا کا جرمنی سے پہلا میچ
نئی دہلی ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کی سلور میڈل کی کامیابی والی چمپینس ٹروفی مہم میں آرام کے بعد سردار سنگھ کو آج 18 رکنی اسکواڈ برائے 6 قومی انوٹیشنل ہاکی ٹورنمنٹ کا کپتان نامزد کیا گیا، جو 27 جون سے ویلنشیا میں منعقد شدنی ہے۔ ڈراگ فلیکر روپندر پال سنگھ کی بھی سردار کے ساتھ واپسی ہوئی، اور بریندر لاکڑا بھی واپس ہوگئے۔ گول کیپر پی آر سریجیش نے چمپینس ٹروفی ٹیم کی لندن میں قیادت کی تھی، جہاں ہندوستان نے اس کامپٹیشن کی تاریخ میں اپنا اولین سلور حاصل کیا۔ آج معلنہ اسکواڈ مضبوط ڈیفنس لائن اپ رکھتا ہے، جہاں تجربہ کار وی آر رگوناتھ اور کوٹھاجیت سنگھ کے ساتھ لاکڑا اور روپندر شامل ہوگئے ہیں۔ وکاس داہیا بدستور سریجیش کیلئے محفوظ کھلاڑی کے طور پر برقرار ہیں۔ مڈفیلڈرز میں کیپٹن سردار کے ساتھ دانش مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔ اس ٹورنمنٹ کی دیگر ٹیمیں ارجنٹینا، جرمنی، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور میزبان اسپین ہیں۔ چیف کوچ رولنٹ اولٹمنس نے کہا کہ انڈین اسکواڈ ریو اولمپکس کیلئے عمدگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انڈیا اپنے پہلے میچ میں 27 جون کو جرمنی سے کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT