Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / سردھا اسکام ‘ سی بی آئی میں مکل رائے کی طلبی

سردھا اسکام ‘ سی بی آئی میں مکل رائے کی طلبی

ٹی ایم سی کا شدید ردعمل‘ سیاسی انتقام لینے بی جے پی حکومت پر الزام

ٹی ایم سی کا شدید ردعمل‘ سیاسی انتقام لینے بی جے پی حکومت پر الزام
نئی دہلی/ کولکتہ ۔ 12جنوری ( سیاست ڈاٹ کاز) ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے کو سی بی آئی نے سردھا چٹ فنڈ اسکام کے ضمن میں پوچھ گچھ کیلئے اپنے اجلاس پر حاضری کی ہدایت کی ہے جس پر اس پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس مرکزی ادارہ کو اپنے سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کے بااعتماد رفیق کار اور ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی ) کے رکن راجیہ سبھا مکل رائے نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ سی بی آئی نے دہلی میں ایک یا دو دن کیلئے ( اپنے اجلاس پر) حاضری کی ہدایت کی ہے ۔ میں سی بی آئی کے ذمہ داروں سے ملاقات کروں گا ‘‘ ۔ ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری و سابق مرکزی وزیر مکل رائے نے کہا کہ ’’ میں اپنی پارٹی کے خدمت گذار یا پھر اپنی انفرادی حیثیت سے کبھی بھی کسی غیرقانونی یا غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا ہوں‘‘۔ ٹی ایم سی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا میں اپنی پارٹی کے چیف وھپ ڈیرک اور برائین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی طرف سے سی بی آئی کو ایک سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا سللسہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے موقع پر سیاسی مقابلہ نہیں کرسکے ۔ چنانچہ کارپوریشنوں کے انتخابات سے چند ماہ قبل سے ایسے گندہ ہتھکنڈے اپنارہے ہیں ۔ سیاسی طور پر ہم ان کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT