Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / سردھا سکام : ترنمول کانگریس کے ایک اور لیڈر کو سمن

سردھا سکام : ترنمول کانگریس کے ایک اور لیڈر کو سمن

کولکتہ ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس لیڈر سنگدیپ پونڈا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے ۔ ملٹی کروڑ کے سردھا چٹ فنڈس اسکام کیس میں رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلے میں یہ سمن دیا گیاہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یونڈا سے کہا کہ وہ 30 ڈسمبر کو تحقیقات کنندگان کے سامنے حاضر ہوکر بیان دیں۔ پونڈا چیف

کولکتہ ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس لیڈر سنگدیپ پونڈا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے ۔ ملٹی کروڑ کے سردھا چٹ فنڈس اسکام کیس میں رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلے میں یہ سمن دیا گیاہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یونڈا سے کہا کہ وہ 30 ڈسمبر کو تحقیقات کنندگان کے سامنے حاضر ہوکر بیان دیں۔ پونڈا چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق صدر یوتھ ونگ ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پہلے ہی مغربی بنگال سے ایک وزیر شیاما یدا مکرجی اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ محمد حسن عمروی ، متھن چکرورتی اور ایم پی کنال گھوش سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ پونڈا نے کہا کہ جی ہاں مجھے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا سمن ملا ہے میں اپنی جانب سے اس ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں سے صرف 29 ڈسمبر کو ملاقات کروں گا ۔ اس تعلق سے میں کسی سے بات کرنا نہیں چاہتا تاوقتیکہ میں ایجنسی کے سامنے اپنا بیان قلمبند کراؤں ۔

TOPPOPULARRECENT