Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / سردھا گروپ کے خلاف سی بی آئی کے مزید دو کیس درج

سردھا گروپ کے خلاف سی بی آئی کے مزید دو کیس درج

نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سدیپتا سین چیرمین سردھا گروپ کے خلاف اس کمپنی کی جانب سے آسام کے سرمایہ کاروں سے مبینہ دھوکہ دہی کے سلسلے میں دو تازہ معاملے درج کئے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ مبینہ دھوکہ دہی اور مجرمانہ انداز میں اعتماد شکنی کے دو کیس اس ایجنسی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے درج کئے ہیں، جس کی قیادت جوائنٹ

نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سدیپتا سین چیرمین سردھا گروپ کے خلاف اس کمپنی کی جانب سے آسام کے سرمایہ کاروں سے مبینہ دھوکہ دہی کے سلسلے میں دو تازہ معاملے درج کئے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ مبینہ دھوکہ دہی اور مجرمانہ انداز میں اعتماد شکنی کے دو کیس اس ایجنسی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے درج کئے ہیں، جس کی قیادت جوائنٹ ڈائریکٹر راجیو سنگھ کررہے ہیں۔

آسام حملہ کیس این آئی اے کے سپرد
نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)این آئی اے کو آسام کے دو اضلاع میں این ڈی ایف بی (ایس) کے عسکریت پسندوں کی جانب سے زائد از 70 آدی واسیوں کے حالیہ قتل سے متعلق مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ نے ہدایت دی ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اضلاع سونی پور اور کوکرا جھار میں آسام پولیس کے رجسٹر شدہ چار کیسیس قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کردیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT