Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سرسبز وشادابی کے پروگرام کے سلسلہ میں طلبہ کی انسانی زنجیر

سرسبز وشادابی کے پروگرام کے سلسلہ میں طلبہ کی انسانی زنجیر

حیدرآباد 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ حکومت کے باوقار سرسبزہ وشادابی کے ہریتا ہارم پروگرام کے سلسلہ میں عوام میں بیداری پیداکرنے کے لئے اوپل میں اسکولی طلبہ نے انسانی زنجیر بنائی ۔اس موقع پرطلبہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اس کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔تقریبا900اسکولی طلبہ نے انسانی زنجیر درخت کی شکل میں بنائی ۔اس موقع پر طلبہ نے شجرکاری کی اہمیت،لگائے گئے پودوں کے تحفظ اور شجرکاری کے فائدوں کے بارے میں تفصیلات بھی پیش کیں ۔ طلبہ نے کہا کہ لگائے گئے پودوں کے تحفظ کے لئے ہرکسی کو آگے آنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT