Thursday , December 13 2018

سرسبز و شادابی کے لئے شجرکاری ضروری

مریال گوڑہ میںہریتا ہارم پروگرام سے ڈاکٹر اے کے خان کا خطاب

مریال گوڑہ میںہریتا ہارم پروگرام سے ڈاکٹر اے کے خان کا خطاب
مریال گوڑہ 5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلنگانہ ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں شجر کاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری اور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں گذشتہ تین دن قبل جے سی پی کے ذریعہ دو ایکڑ رقبہ زمین کو ہموار کرتے ہوئے شجر کاری کی تیاری مکمل کرلی گئی اور کل ایم پی پی جانیہ ‘ پی ایچ سی میڈیکل آفس ڈاکٹر ونیتا ‘زیڈ پی ٹی سی ناگا لکشمی ‘گرام پنچایت سرپنچ ویرما ‘ ایم پی ٹی سی بھوانی ‘ڈاکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری نے مقامی مدرسہ گورنمنٹ وٹرنری ڈسپنسری اور آنگن واڑی میں شجر کاری انجام دیتے ہوئے مختلف قسم کے پودے لگائے تا کہ ہر جان دار کو تازی آب و ہوا میسر ہوسکے اور ہر طرف ماحول خوشگوار اور سر سبزو شاداب نظر آئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے اے خان نے بتایا کہ مریال گوڑہ منڈل کے تمام مواضاعت میں شجر کاری کیلئے عوام میں بیداری مہم چلائی جائیگی اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے سلسلہ میں بھی ضروری اقدامات کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں سے مدد لی جائے گی ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT