Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ دفتر آر ڈی او کی ضبطی کے احکامات

سرسلہ دفتر آر ڈی او کی ضبطی کے احکامات

سرسلہ ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اراضیات سے محروم متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں سرسلہ آر ڈی او دفتر کی ضبطی کے احکامات جاری کرائے گئے ہیں۔ واضح رہیکہ ویملواڑہ میں قدیم بائی پاس سڑک کی تعمیر کیلئے 26 افراد کی زمین حاصل کرلی گئی تھی لیکن اس زمین کا معاوضہ ادا نہ کرتے ہوئے کم معاوضہ دینے کی کوشش کی جارہی تھی، جس پر متاثرین ہائیکورٹ سے رجوع ہونے پر 81 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ٹی این جی اوز کالونی پر ناجائز قبضہ کو برخاست کرنے کا تیقن
کریم نگر ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں ٹی این جی اوز کالونی کیلئے مختص کردہ اراضیات جوکہ رہائشی مکانات کی تعمیر کیلئے دی گئی تھیں پر ناجائز قبضوں کو روکنے کا ضلع ٹی این جی اوز قائدین نے تیقن دیا۔ یہاں ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر ٹی این جی اوز جگدیشور نے کہا کہ بھگت نگر میں 127 پلاٹس پر مشتمل کالونی اراضی پر کچھ غیر سماجی عناصر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل بھی یہاں ایک مجسمہ بٹھا کر ناجائز قبضہ کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا قبضہ کی کوشش کے بارے میں ضلع کلکٹر کے علم میں لایا جاچکا ہے اور اس تعلق سے ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے چیف منسٹر کے سی آر سے بھی شکایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر ضلع سکریٹری سگناکر، رویندر ریڈی سریندر ریڈی، کاشی چرن، پربھاکر ریڈی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT