Saturday , February 23 2019

سرسلہ ضلع میں بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

گمبھی راؤپیٹ۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سرسلہ کے تمام منڈلوں میں سماجی انصاف کے کاز کی خاطر کام کرنے اور سرگرم جمہوریت پسند قائد بابوجگجیون رام کی 111 ویں یوم پیدائش تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دلت سنگھموں کی جانب سے سرسلہ امبیڈکر چوک پر منعقد کردہ اس تقریب میں ضلع کلکٹر دیور کنڈہ کرشنا بھاسکر اور ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے کے علاوہ دیگر نے شرکت کرتے ہوئے بابو جگجیون رام کی تصویر پر پھول مالا پیش کرتے ہوئے کیک کٹ کیا اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی انصاف کی رسائی اور جمہوریت کے قیام کیلئے جگجیون رام کے کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ گمبھی راؤ پیٹ کے گرام پنچایت اور ایم پی ڈی او آفس میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری عہدیداران، عوامی منتخب نمائندے ، دلت سنگھموں کے قائدین نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT