Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ کو ماڈل حلقہ اسمبلی بنانے کا منصوبہ

سرسلہ کو ماڈل حلقہ اسمبلی بنانے کا منصوبہ

سرسلہ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاست میں سرسلہ کو ماڈل مثالی حلقہ کی حیثیت سے تشکیل دینے کیلئے سعی کرنے کا ریاستی وزیر براے پنچایت راج و آئی ٹی کے تارکا راما راو نے تیقن دیا ۔ جمعہ کو وزیر نے سرسلہ میں چند ترقیاتی پروگرام میں 668 لاکھ کی منظوری سے ہوئے سڑکوں کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اوبلا پورم مںی 36.48 لاکھ سے تعمیر کردہ زائد کمرہ جم

سرسلہ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاست میں سرسلہ کو ماڈل مثالی حلقہ کی حیثیت سے تشکیل دینے کیلئے سعی کرنے کا ریاستی وزیر براے پنچایت راج و آئی ٹی کے تارکا راما راو نے تیقن دیا ۔ جمعہ کو وزیر نے سرسلہ میں چند ترقیاتی پروگرام میں 668 لاکھ کی منظوری سے ہوئے سڑکوں کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اوبلا پورم مںی 36.48 لاکھ سے تعمیر کردہ زائد کمرہ جماعت کا وزیر نے افتتاح انجام دیا ۔ سرسلہ میں منظورہ سب رجسٹرار کے نئے دفتر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ آئی سی ڈی ایس پراجکٹ کے دفتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعدازاں پولیس اسٹیشن میں سی سی کیمرہ کے کنٹرول روم کا وزیر موصوف نے افتتاح کیا بعدازاں انہوں نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کو چاہئے کہ خدمات کے جذبہ سے فراء انجام دیں ۔ جرائم کا سدباب کریں تا کہ عوام پرامن زندگی گذاریں ۔ پولیس انتظامیہ کام کررہا ہے ۔ عوام کو جوابدہ رہ کر شفافیت کے ساتھ حدمات فراہم کریں۔ سرسلہ میں 6 الیکٹرانک گیسٹ کا قیام کیا جائے گا ۔ سرسلہ ٹکسٹائل پارک میں 2.75 کرور سے اقل ترین بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ سرسلہ میں رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ کی منظوری دی گئی ۔ سرسلہ تا ویملواڑہ کو چار لائنوں کی سڑک کیلئے فنڈس 105 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ سرسلہ میں زرعی پالیٹکنک کالج کیلئے 5 کرور منظور کئے گئے ۔ بیس کے احاطہ میں سولار پور کے پیداور کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سرسلہ کے بڑے چوراہوں پر کونڈ لکشمن بابو جی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا ۔ ضلع میں تمام اہل کو وظیفہ جات منظور کئے جائیں گے ۔ اس ماہ کی 10 تا 15 تاریخ تک موضع کی سطح میں وارڈس میں وظیفہ جات کی تقسیم کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں ضلع ایس پی شیوا کمار محکمہ پنچایت راج کے ایس سی دشراتھم ،آر ڈی او بھکشا نائک منڈل ایم پی پی ایز زیڈ پی ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT