Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ کے لیے 500 سلائی مشینوں کی منظوری

سرسلہ کے لیے 500 سلائی مشینوں کی منظوری

27 مارچ تک متعلقہ یم پی ڈی او کو درخواستیں دینے اقلیتوں سے اپیل

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 24 ۔ مارچ : (سیاست نیوز ) : ضلع کلکٹر سرسلہ دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر اور ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر سرور میاں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری صحافتی بیان کے مطابق حلقہ اسمبلی سرسلہ کو تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے پانچ سو سلائی مشینوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ جس کو بعد درخواستوں کی وصولی مستحق ہنر مند خواتین و لڑکیوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔ عہدیداروں نے بتلایا کہ حلقہ اسمبلی سرسلہ کے تمام منڈلوں سے تعلق رکھنے والی مستحق ہنر مند خواتین وہ لڑکیاں جو ٹیلرنگ کی تربیت سے متعلق سرٹیفیکٹ کی اہل ہوں اور ان کی عمر 18 سال سے 35 سال کے درمیان ہوں دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ تحصیلدار سے حاصل کردہ ایک لاکھ 60 ہزار روپئے کے اندر کا انکم سرٹیفیکٹ کے ساتھ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے 27 مارچ تک متعلقہ ایم پی ڈی او آفس میں داخل کریں ۔ عہدیداروں نے منڈل کے سطح پر اقلیتوں کی آبادی کے حساب سے منظور کردہ یونٹوں کی تعداد اس طرح بتلائی ۔ سرسلہ منڈل کو 33 ، سرسلہ میونسپل کو 160 ، گمبھی راؤ پیٹ کو 84 ، یلاریڈی پیٹ کو 99 ، ورناپلی کو 10 اور مستاباد کو 61 ، تنگڈہ پلی کو 53 ۔۔

TOPPOPULARRECENT