Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / سرسید احمد خان کی 200 سالہ یوم پیدائش تقاریب

سرسید احمد خان کی 200 سالہ یوم پیدائش تقاریب

علیگڑھ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے بانی سرسید احمد خان کی 200 سالہ یوم پیدائش تقاریب بڑے پیمانہ منانے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ 2017 ء میں اِن تقاریب کے لئے دنیا بھر میں پھیلی یونیورسٹی المونی اسوسی ایشنس حصہ لیں گی۔ مشہور فلم ڈائرکٹر مظفر علی نے جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں، بتایا کہ ایک سال

علیگڑھ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے بانی سرسید احمد خان کی 200 سالہ یوم پیدائش تقاریب بڑے پیمانہ منانے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ 2017 ء میں اِن تقاریب کے لئے دنیا بھر میں پھیلی یونیورسٹی المونی اسوسی ایشنس حصہ لیں گی۔ مشہور فلم ڈائرکٹر مظفر علی نے جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں، بتایا کہ ایک سال طویل اِن تقاریب میں سرسید احمد خان کے کارناموں کو اُجاگر کیا جائے گا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیرالدین شاہ نے 5 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جو سرسید احمد خان کے رول کو اُجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرامس کو قطعیت دے گی۔ سرسید احمد خان مرحوم نے نہ صرف یہ کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی قائم کی بلکہ ملک بھر میں عصری تعلیم کے فروغ میں نمایاں رول ادا کیا۔ یونیورسٹی ترجمان راحت ابرار نے کہاکہ سرسید احمد خاں کی سوانح حیات پر فلم تیار کرنے کی ایک تجویز ہے اور اِس ضمن میں مظفر علی اور یونیورسٹی عہدیداروں کے مابین گزشتہ ہفتہ بات چیت ہوئی۔ وہ یونیورسٹی کورٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ تقاریب کمیٹی میں ڈائرکٹر اکیڈیمک اسٹاف کالج عبدالرحیم قدوائی بحیثیت صدرنشین، پروفیسر شان محمد سابق صدرنشین ڈپارٹمنٹ آف پولٹیکل سائنس، سابق ڈائرکٹر سرسید اکیڈیمی افتخار عالم، ابو سفیان اصلاحی اور راحت ابرار بحیثیت ارکان شامل ہیں۔ سرسید احمد خان 1817 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے اُنھیں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں عصری تعلیمی تحریک کے روح رواں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT