Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سرسید احمد خاں کی یوم پیدائش پر تحریری اور تقریری مقابلے

سرسید احمد خاں کی یوم پیدائش پر تحریری اور تقریری مقابلے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سرسید احمد خاں کی 200 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں تحریری / تقریری مقابلہ 14 اکٹوبر ہفتہ صبح 9 تا 2 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھے گئے ہیں ۔ اسکولی طلبہ کا عنوان ’ سرسید کا تعلیمی کارنامہ ‘ کالج کے طلبہ کا عنوان ’ سرسید کی تعلیمی فکر اور پس منظر ‘ دیا گیا ہے ۔ ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ اور انعامات دئیے جائیں گے ۔ محمد ساجد علی پروگرام کنوینر ہیں اور ایم اے حمید کنوینر نے طلباء وطالبات سے مقابلہ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔۔

 

عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی و یوجی کورس میں داخلے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( میاتھس ) میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دئیے جارہے ہیں ۔ ڈگری کے متعلقہ مضمون سے پی جی کورس میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کی معلومات اور رہنمائی کے لیے اور پی جی فائنل کی فیس داخل کرنے کے لیے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار 24510012 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT