Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز احمدفکسنگ معاملہ، تحقیقات جاری

سرفراز احمدفکسنگ معاملہ، تحقیقات جاری

دبئی۔18نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سٹے باز کی جانب پیشکش کے بعد اگرچہ اس معاملے پر خاموشی طاری ہے اور تاثر یہی دیا جا رہا ہے کہ معاملہ داخل دفتر کردیا گیا لیکن باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو بدعنوانی کی پیشکش کرنے والے سٹہ باز عرفان انصاری اور اس کے گروپ کیخلاف خاموشی سے تحقیقات جاری ہیں اور آئی سی سی ذرائع نے ان خبروں کو بھی محض قیاس آرائیاں قرار دے دیا ہے کہ سرفراز احمد کو بھی سلمان بٹ کی طرح اسٹنگ آپریشن کر کے چیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔آئی سی سی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ سٹہ باز عرفان انصاری کیخلاف تحقیقات خاموشی سے جاری ہیں لیکن آئی سی سی کے تفتیش کار نہ تو اسٹنگ آپریشن کرتے ہیں اور نہ ماضی میں اس کی کوئی مثال ملتی ہے جبکہ سرفراز احمد سمیت دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کے خلاف اسٹنگ آپریشن کرنا آئی سی سی کے پروٹول میں بھی شامل نہیں ہے۔آئی سی سی حکام کے مطابق وہ اس حساس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن ابھی معاملہ کی فائل بند نہیں ہوئی اور تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی میڈیا میں اسٹنگ آپریشن کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے گورننگ باڈی کے ذرائع نے دعویٰ ہے کہ آئی سی سی بورڈ نے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو اسٹنگ آپریشن سے منع کیا ہوا ہے جس کے پاس پولیس کے اختیارات بھی نہیں ہے۔ عرفان انصاری کو چارج شیٹ کرنے پر الزامات ثابت ہونے کی صورت میں کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT