Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز احمد کا جارحانہ کھیل کا عزم

سرفراز احمد کا جارحانہ کھیل کا عزم

لاہور، 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جارحانہ کھیل اور سخت محنت کے ذریعے کراچی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے ۔پی ایس ایل میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل بات کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ فائنل میں ہوم ٹاؤن کراچی میں ہو رہا ہے اور اگر فائنل میں پہنچے تو ہم کامیابی کے لیے کوشش کریں گے ۔سرفراز احمد نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی بات سے متفق ہوں کہ جتنی زیادہ ہم طویل طرز کرکٹ کھیلیں گے تو ہماری کرکٹ بہتر ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT