Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز دورۂ زمبابوے سے خارج‘ملک اور اکمل کو آرام دیئے جانے کا امکان

سرفراز دورۂ زمبابوے سے خارج‘ملک اور اکمل کو آرام دیئے جانے کا امکان

لاہور۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ زمبابوے کے دوران ونڈے اور  ٹوئنٹی 20  ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ میڈیاکے مطابق سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ اس دورے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سوپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمنس اور انڈر 19  سیر یز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاک۔ ہندوستان سیریز کے متعلق شہریار خان نے کہا  کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔اس سے قبل گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT