Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز لاہور میں فاتح ٹرافی اٹھانے کے خواہاں

سرفراز لاہور میں فاتح ٹرافی اٹھانے کے خواہاں

ابوظہبی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )شیخ زاید اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور انکے ہم منصب تھسارا پریرا ٹوئنٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس دوران سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظہبی سے دونوں میچ جیت کر لاہور جانا چاہتا ہوں تا کہ جب لاہور میں اتوار کو آخری میچ کھیلوں اور اپنے شائقین کے سامنے فاتح ٹرافی اٹھائوں تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوگا۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بتدریج بحال ہورہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ابھی ہماری تمام تر توجہ اس سیریز پر ہے۔ ونڈے سیریز میں 5-0 کی کامیابی سے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ اس سے مظاہروں میں خود بخود بہتری آجاتی ہے۔ علاوہ ازیں سرفراز احمد نے ایک مبینہ سٹے باز عرفان انصاری کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں کہا کہ مجھے جب اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی میں نے اپنا کام کیا اور اس واقعے کی اطلاع دے دی۔ مجھے یہی کرنا چاہیے تھا لیکن پاکستانی ٹی وی چینلز پر میرا اس قدر ذکر آیا کہ مجھے بھی ڈر لگنے لگا ہے۔ میں نے تفصیل سے آئی سی سی بتادیا ہے اور اب مکمل پرسکون ہوں۔ دوسری جانب سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پریرا نے کہا کہ سری لنکائی ٹیم کی قیادت ایک بڑا اعزاز ہے اور ٹیم ٹوئنئی 20 سیریز میں بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم ہے۔

TOPPOPULARRECENT