Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز نے ’فکسنگ کی پیشکش‘ ٹھکرادی،کوچ مکی آرتھرکی ستائش

سرفراز نے ’فکسنگ کی پیشکش‘ ٹھکرادی،کوچ مکی آرتھرکی ستائش

شارجہ ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بکی کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس بارے میں رپورٹ کرنے پر سرفراز احمد کو سراہتے ہوئے انہیں نوجوانوں کیلئے مثال قرار دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کو تصدیق کی تھی کہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوران فکسنگ کی آفر کے ساتھ کھلاڑی تک اپروچ کیا گیا لیکن مذکورہ کھلاڑی نے بغیر کسی تاخیر کے بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے سرفراز احمد کا نام لیے بغیر کہا کہ مذکورہ کھلاڑی نے غیریقینی حد تک بہترین طریقے سے اس معاملے کو حل کیا، جو کچھ بھی ان سے درکار تھا انہوں نے وہ کیا اور ہماری اس کے بعد گفتگو بھی ہوئی۔ہیڈ کوچ نے مذکورہ کھلاڑی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاملے کو بہترین طریقے سے نمٹ لیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT