Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز کو بطور کپتان آزمانے پر غور

سرفراز کو بطور کپتان آزمانے پر غور

اسلام آباد، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے رواں برس دسمبر میں انگلینڈ لائنز کے خلاف شیڈول سیریز میں انہیں پاکستان اے ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے پاکستان اے ٹیم کیلئے کئی ٹورز شیڈول کررکھے ہیں۔
سکندرآباد پبلک اسکول : ٹیبل ٹینس
اور چیس ٹورنمنٹ کا انعقاد
حیدرآباد ، 12 اگسٹ (ای میل) سکندرآباد پبلک اسکول کے زیراہتمام 5 ویں رکمنی بائی میموریل ٹیبل ٹینس اینڈ چیس پرائز منی ٹورنمنٹ کا انعقاد کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔ ٹیبل ٹینس میں لگ بھگ 100 میچز اور چیس میں 35 میچز کھیلے گئے۔ اس کامیابی میں تمام شرکائے اسکولس، میڈیا اور اسپانسرز نے اپنا اپنا رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT