Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سرقوں کے کئی وارداتوں میں ملوث عادی سارق گرفتار

سرقوں کے کئی وارداتوں میں ملوث عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور نلہ کنٹہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں  سرقوں کے کئی وارداتوں میں ملوث ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 27 سالہ ٹی شیوکمار متوطن ضلع اننت پور نے شہر کے کئی مقامات پر قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار سارق 9 سال کی عمر میں گھر سے بھاگ گیا تھا اور بعد ازاں اسے ڈاؤن باسکو اسکول سکندرآباد میں ایک این جی او کی جانب سے شریک کیا گیا تھا جہاں پر اس نے 9 ویں جماعت کی تعلیم حاصل کی ۔ سال  2005 ء میں شیوکمار اپنے آبائی مقام اننت پور گیا تھا جہاں پر اپنے افراد خاندان کو انتہائی غربت میں دیکھ کر وہ دوبارہ حیدرآباد لوٹ گیا اور آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے وہ سرقوں میں ملوث ہوگیا ۔ شیوکمار علاقہ ایس آر نگر ، عثمانیہ یونیورسٹی ، چلکل گوڑہ ، نلہ کنٹہ ، اوپل اور ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں 17 سے زائد سرقہ کی وارداتیں انجام دیں ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار سارق کے قبضے سے 45 تولے مسروقہ طلائی زیورات ، آدھا کیلو چاندی ، 2 لیپ ٹاپ ، ایک موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں مسروقہ مال خریدنے والے دو سنار ولی پاشاہ اور رام پرساد کو بھی گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT