Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سرقہ وارداتوں میں ملوث بی ٹیک انجینئر گرفتار

سرقہ وارداتوں میں ملوث بی ٹیک انجینئر گرفتار

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں میں بڑے پیمانے پر سرقوں میں ملوث ایک عادی سارق و بی ٹیک انجینئیر کو کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک کیلو سے زائد مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 24 سالہ محمد مصطفی ساکن ایراگڈہ نے بی ٹیک انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انٹیرئیر ڈیزائننگ کے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور آسانی روپئے کمانے کی غرض سے اس نے سرقوں میں ملوث ہونا شروع کردیا ۔ مصطفی نے بین ریاستی عادی سارق آریا پرتاب ناگ عرف دیپک سے دوستی کی اور وہ اکثر ممبئی آیا جایا کرتا تھا ۔سال 2013 میں مصطفی نے ممبئی کے ولے پارلے ، اندھیری اور دیگر علاقوں میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھی جس پر ممبئی پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد مصطفی اور آریا پرتاپ نے علاقہ بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز ،بیگم پیٹ اور بڑے لاڈجس میں سرقہ کرنے شروع کیا ۔ مسروقہ مال سے حاصل کردہ رقم سے محمد مصطفی نے فورڈ کار خریدا تھا اور اپنے ساتھی آریا پرتاپ کو شہر میں پناہ دیا کرتا تھا ۔ مسروقہ سارقین نے شہر کے پاش علاقوں میں جملہ 14 سرقہ کئے تھے اور وہ پولیس کے چنگل سے باہر تھے ۔ٹاسک فورس کے نارتھ زون انسپکٹر پی بالارامی ریڈی اور ان کی ٹیم نے محمد مصطفی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور ان کے قبضہ سے ایک کیلو سے زائد طلائی زیورات ، قیمتی کار ، موبائل فونس اور قیمتی گھڑیاں جس کی مالیت 30 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا اور اسے بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT