Wednesday , December 12 2018

سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک سارق گرفتار

نظام آباد میں پولیس کمشنر کارتکیا کی پریس کانفرنس
نظام آباد :12؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر پولیس مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 32.7 تولہ سونا برآمد کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 24 ؍ اپریل کے روز ویلپور پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں اور 3 ؍ جولائی اور 5؍ اگست ، 16؍ اگست کے روز ویلپور پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں سرقہ کی واردات ہوئی تھی اس کے علاوہ 19 اور 11؍ اگست کے روز موڑتاڑ پولیس اسٹیشن ،19؍ ڈسمبر کے روز بھیمگل پولیس اسٹیشن اور 4؍ستمبر کے روز آرمور پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں سرقہ کی واردات انجام پائی تھی اور 3؍ جولائی کے روز مہیندر کے مکان میں سرقہ کی واردات پیش آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سب انسپکٹر نے سی سی کیمرہ کے فوٹیج کا جائزہ لیا تھا اور مسلسل 3 مقامات پر واقع سی سی کیمروں کے سی سی فوٹیج کا جائزہ لینے پر ایک شخص 3 مقامات پر پائے جانے پر سب انسپکٹر نے متعلقہ شخص کی فوٹو کو ویلپور پولیس اسٹیشن کے علاوہ ویلپور ، گاندھی مجسمہ ، آنگن واڑی اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ مشتبہ حالت میںپائے جانے والی تصویر کو وائیر ل کیا تھا ۔ 11؍ جنوری کے روز ویلپور کے ایک مقامی دکان پر متعلقہ شخص مشتبہ حالت میں گھومنے پر شاپ کے مالک نے پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر ویلپور یہاں پہنچ کر مشتبہ حالت میں گھومنے والے شخص کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اپنے آپ کو بنکر نامدیو عرف گیانیشور متوطن کیرالا تعلقہ عمری ناندیڑ ضلع کی حیثیت سے شناخت کروائی تھی پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے ویلپور ، موڑ تاڑ ، بھیمگل ، آرمور پولیس اسٹیشن کے حدود میں سرقہ کی وارداتوں کو انجام دینے کا انکشاف کیا اور 8سرقوں کو انجام دیتے ہوئے جملہ 36.7 تولہ سونے کا سرقہ کیا تھا اور اس کے قبضہ سے پولیس نے 32.7 تولہ سونا برآمد کیا جس کی مالیت 9لاکھ 60 ہزار روپئے ہے ۔ کمشنرپولیس مسٹر کارتیکیا نے سارق کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرنے پر سرکل انسپکٹر بھیمگل اور آرمور رورل پولیس نے اے سی پی آرمور شیو کمار کی نگرانی میں بہترین کارکردگی کو انجام دیتے ہوئے سارق کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ اشیاء کو برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی جس پر انہوں نے مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT