Friday , April 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرقہ کی واردات میں ملوث تین سارقین گرفتار

سرقہ کی واردات میں ملوث تین سارقین گرفتار

نظام آباد :6؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سرقہ کی واردات میں ملوث تین سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 13 تولہ طلائی زیورات برآمد کیا گیا کہے اڈیشنل ڈی سی پی مسٹر رام ریڈی نے بتایا ۔Vٹائون پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر رام ریڈی نے بتایا کہ Vٹائون کے علاقہ میں مجاہد نگر کے علاقہ میں 26؍ نومبر کے روز عبدالقادر اپنے مکان کو مقفل کرکے گئے ہوئے تھے مجاہد نگر سے تعلق رکھنے والے محمد رحمن ، شیخ ارشد ، عبدالجاوید مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے 13تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا ۔ ان پر شک ہونے پر پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا ۔ ان تینوں میں سے ایک کو حیدرآباد ایرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ۔ پولیس اس خصوص میں چالاکی کے ساتھ کارروائی کو انجام دیتے ہوئے سارقین کی گرفتاری میں نمایاں رول ادا کرنے والے سرکل انسپکٹر بچیا ، سب انسپکٹر سری ہری کی ستائش کی اور ان تینوں کو ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT