Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود سوزی کرلی ۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ وینکٹیش نے کل دوپہر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ وینکٹیش پیشہ سے مزدور تھا جو وامبے کالونی میں رہتا تھا اس کی بیوی اور بچے رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے ۔ وینکٹیش سوامی

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود سوزی کرلی ۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ وینکٹیش نے کل دوپہر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ وینکٹیش پیشہ سے مزدور تھا جو وامبے کالونی میں رہتا تھا اس کی بیوی اور بچے رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے ۔ وینکٹیش سوامی نامی ایک شخص کے مکان میں کام کرنے گیا تھا اور گذشتہ دو تین دن سے اس کے مکان میں کام کررہا تھا پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سوامی کی بیٹی نرمل کی طلائی چین گم ہوگئی تھی اور اس کی چین گم ہونے پر سوامی نے شبہ ظاہر کیا اور وینکٹیش کو قصور مان کر اس پر چوی کا الزام لگایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT