Wednesday , December 12 2018

سرقے اور رہزنی میں ملوث دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) طلائی چین کی رہزنی، سرقہ اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو عادی سارقوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ بی راجکمار ساکن تاناجی نگر اپو گوڑہ، 26 سالہ حیدر علی رضوی، ساکن یاقوت پورہ جو بدنام زمانہ رہزن ہے، نے 22 سالہ تقی علی کی مدد سے مسروقہ مال فروخت کیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمی

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) طلائی چین کی رہزنی، سرقہ اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو عادی سارقوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ بی راجکمار ساکن تاناجی نگر اپو گوڑہ، 26 سالہ حیدر علی رضوی، ساکن یاقوت پورہ جو بدنام زمانہ رہزن ہے، نے 22 سالہ تقی علی کی مدد سے مسروقہ مال فروخت کیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین علاقہ چارمینار، شاہ عنایت گنج، بہادر گنج اور میر چوک پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدر رضوی عادی رہزن ہے اور وہ علاقہ نارائن گوڑہ، چھتری ناکہ، شاہ عنایت گنج، کلثوم پورہ، ایس آر نگر اور دیگر علاقوں میں سرقہ و رہزنی کی وارداتیں انجام دی تھی۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے 29 تولے طلائی زیورات، 6.5 کیلو چاندی اور دیگر اشیاء بشمول مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسروقہ مال کی مالیت 12 لاکھ روپئے ہے۔

نارائن گوڑہ میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر شیخ صادق نے بتایا کہ 22 سالہ طیبہ جو کنگ کوٹھی علاقہ کے ساکن زاہد کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل دوپہر کے وقت اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کی دماغی حالت درست نہیں تھی اور گذشتہ ایک سال سے اس خاتون کا علاج جاری تھا ۔ سب انسپکٹر شیخ صادق نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ حالت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT