Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سرمائی تعطیلات گزارنے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی آج آمد

سرمائی تعطیلات گزارنے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی آج آمد

حیدرآباد۔/21ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں سرمائی تعطیلات گزارنے کیلئے 22 ڈسمبر کو حیدرآباد پہونچیں گے ۔وہ 31 ڈسمبر تک قیام کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ صدر جمہوریہ بلارم میں واقع راشٹر پتی نیلائم میں قیام کریں گے۔ وہ23 ڈسمبر کو سکندرآباد میں ڈینٹل کالج میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 24 ڈسمبر کو مہیلا دکشتا سمیتی کالج کا افتتاح کریں گے۔ 25 ڈسمبر کو بنگلور روانہ ہوں گے جہاں وہ نکھل بھارت نیگ ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کریں گے۔ 26 ڈسمبر کو پرنب مکرجی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں منعقد ہونے والے کانوکیشن میں شرکت کریں گے۔  29 ڈسمبر کو تھروننتھا پورم میں انڈین ہسٹری کانگریس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ 30 ڈسمبر کو بنگلور میں شری شنکرا نیشنل کینسر سنٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ 30ڈسمبر کو صدر جمہوریہ ہند دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹرس، وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کیلئے ایٹ ہوم کا اہتمام کریں گے اور 31ڈسمبر کو دہلی روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT