Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والا دولہا گرفتار

سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والا دولہا گرفتار

شنگھائی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینی حکام نے ایک فینانس کمپنی گروپ کے ایک سربراہ کو تقریباً ایک لاکھ سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک ایسے وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ یوروپ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جہاں اس کی شادی ہونے والی تھی۔ میڈیا اور پولیس کی رپورٹس کے مطابق قوقین نامی شخص کو ژونگجین سے مربوط کمپنیوں کے تقریباً 20 منیجرس میں سے ایک منیجر کے عہدہ پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ دیگر ایگزیکیٹیو کے ساتھ اٹلی کیلئے روانہ ہونے والا تھا کہ اسے شنگھائی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق قوقین ان 20 منیجرس میں سے ایک تھا جس نے سرمایہ کاروں کو کمپنی کی غلط کارکردگیوں اور سرگرمیوں کا جھانسہ دیکر بڑی بڑی رقومات اینٹھ لی۔ ژونگجین کمپنی کا ہیڈکوارٹر شنگھائی میں تھا۔ مختلف سرمایہ کاروں سے مختلف پراجکٹس کے نام پر بڑی بڑی رقومات اینٹھی گئی تھی۔ سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے واقعات میں اضافہ کے دوران دولہے کی یہ حرکت سب کیلئے حیرت انگیز ثابت ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT