Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ ، ایک گرفتار

سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ ، ایک گرفتار

حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 35 سالہ محمد جہانگیر عرف واجد خان ساکن تاڑبن جو گرین گلوب فینانشیل سرویسس کا خود ساختہ ڈائرکٹر ہے نے سرمایہ کاری پر 10 تا 20 فیصد منافع کا وعدہ کرتے ہوئے 60 لاکھ روپئے ہڑپ لئے تھے۔ محمد نجم الدین اور دیگر 13 متاثرہ افراد نے جہانگیر اور اُس کے ساتھی سید فراست علی کے خلاف ایک مقدمہ سی سی ایس سے درج کروایا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 2010 ء میں اِس دھوکہ باز نے سنتوش نگر علاقہ میں اپنا ادارہ قائم کیا تھا اور 2012 ء میں اُس نے اپنے دفتر کو حیدر گوڑہ علاقہ منتقل کردیا۔ بھاری منافع کا دعویٰ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے ہڑپنے کے بعد 2014 ء میں اچانک غائب ہوگیا اور بعدازاں اُس نے واجد خان کے نام پر ایک ووٹر شناختی کارڈ حاصل کیا اور سکندرآباد ایس ڈی روڈ میں ایکسل ڈیجیٹل سافٹ ویر سلیوشن کے نام پر ایک ادارہ قائم کرتے ہوئے ایک مشہور انگریزی روزنامہ میں اشتہار شائع کرواتے ہوئے سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا دعویٰ کیا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ دھوکے باز جہانگیر کو سابق میں سائبرآباد کے میڑی پلی اور پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT