Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سرمایہ کے تصرف کو بڑھائیں ریاستوں کو مرکز کی تاکید

سرمایہ کے تصرف کو بڑھائیں ریاستوں کو مرکز کی تاکید

نئی دہلی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج ریاستوں کو تاکید کی کہ سرمایہ کے تصرف میں اضافہ کرتے ہوئے دیہی علاقوں اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ فینانس سکریٹری رتن واتل نے کہا کہ ریاستوں سے مرکزی بجٹ کی مطابقت میں کام کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ دیہی شعبہ میں سرمایہ اور شرح ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ ناگزیر ہیکہ ریاستی سطح پر بھی سرمایہ کے تصرف میں اضافہ کیا جائے۔ وہ یہاں اسٹیٹ فینانس سکریٹریز کی دوسری کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے 14 ویں فینانس کمیشن کی سفارشات قبول کرلئے ہیں اور یہ کہ ریاستوں کو زیادہ فنڈس اور عظیم تر خودمختاری دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT